بیساکھی میلے پر آئی بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر لیا، پاکستانی سے شادی بھی رچا لی

ویب ڈیسک – پاکستانی میں ان دنوں سکھوں کا سالانہ میلے بیساکھی کی تقریبات گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں جوش خروش سے چل رہی ہیں۔ میلے میں شرکت کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری پاکستان کے دورے پر بھارت اور دنیا بھر سے آئے ہوئے ہیں۔

بیساکھی میں ایسے ہی شرکت کے لیے ایک بھارتی خاتون کرن بالا ہیں جنہوں نے پاکستان آتے ہی اسلام قبول کر لیا اور ساتھ ہی ایک پاکستان آدمی کے ساتھ شادی کر لی۔ کرن بالا نے دفتر خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں ان کا ویزا بڑھانے کی درخواست کی گئی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کا نکاح 16 اپریل کو قبول اسلام کے بعد جامعہ نعیمہ لاہور میں ہو چکا ہے۔

قبول اسلام کے بعد کرن بالا کا نام آمنہ بی بی رکھا گیا ہے، آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کا نکاح ہنجروال متلان روڈ لاہور کے رہائشی اعظم سے ہوا ہے اور وہ اب بھارت واپس نہیں جانا چاہتی۔

یاد رہے کہ آمنہ بی بی 12 اپریل کو بھارت سے سکھ یاتریوں کے ساتھ بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئی تھیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.