
بوم بوم آفریدی ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار
سپورٹس ڈیسک – کروڑوں دلوں کی دھڑکن شاہد خان آفریدی ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کو تیارہیں ۔ مئی کے مہینے میں لارڈز کے تاریخی میدان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ لیں گے۔ شاہد آفریدی 31 مئی کو ہونے والے میں ورلڈ الیون کا حصہ ہوں گے۔ آفریدی کے علاوہ شعیب ملک اور سری لنکن کھلاڑی بھی ورلڈ الیون کا حصہ ہوں گے۔
یہ میچ ویسٹ انڈیز میں آنے والے طوفان کی وجہ سے تباہ حال لوگوں کی بحالی کے لیے ایک امدادی میچ ہے۔
BREAKING: @SAfridiOfficial, @realshoaibmalik and @PereraThisara join @Eoin16 in the ICC World XI to face West Indies in the #CricketRelief T20I at @HomeOfCricket next month!https://t.co/c0bqcYqEdg pic.twitter.com/B1jj6qE8SE
— ICC (@ICC) April 19, 2018
شیعب ملک اور شاہد آفریدی آخری بار 2009 میں لارڈز کے کرکٹ گرائونڈ میں اکٹھے کھیلتے نظر آئے تھے جب پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔
ورلڈ الیون کی کپتانی انگلینڈ کے کپتان آئین مورگن کریں گے۔