اکیلانظام ٹھیک نہیں کرسکتا، کیا چیف جسٹس نے بھی ہتھیار پھینک دیئے؟

مانیٹرنگ ڈیسک – چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میں اکیلا یہ نظام ٹھیک نہیں کر سکتا، تمام جج سمجھ لیں تمام ذمہ داری ہم نے لینی ہے، وہ پشاور میں ر ہائیکورٹ بار روم میں ججوں اور مختلف بار کے صدور سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف انصاف ہے، تول کر دیا جانا چاہیے، سپریم کورٹ اورہائیکورٹس میں نیک نیت والےلوگ بیٹھےہیں، انصاف کرنا ججز کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا صدیوں پرانا قانون تبدیل نہیں کیا گیا جس کی ذمہ دار سپریم کورٹ نہیں، حکومت کی جانب سے سپورٹ نہیں لیکن ہمیں اپنی کوشش کرنی ہوگی۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں نےاپناکام ذمہ داری کےساتھ شروع کیا، صدق دل سےمعافی مانگنے پرمعاف کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں چیف جسٹس بنا تو مجھے 225 پٹیشنز ملیں جو میں نے نمٹائیں، مجھے پشاور ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ آپ پشتونوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں، پشتون تو ہماری جان ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.