علی ظفر نے کئی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا، میشا شفیع کا سنگین الزام

شوبز ڈیسک – پاکستان کی نامور ماڈل، گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے اپنے ساتھی اداکار و گلوکار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علی ظفر نے کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ میشا شفیع جو کہ معروف اداکارہ صبا حمید کی بیٹی بھی ہیں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ایک ٹویٹ کیا جس نے پاکستان کی فلم، فیشن اورمیوزک انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔

میشا شفیع اپنے ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ مجھے ساتھی اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور یہ تب ہوا جب میں دو بچوں کی ماں تھی۔

 

علی ظفر کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر مکمل خاموشی ہے لیکن میشا کا یہ الزام یقینی طور پر علی ظفر کی کیرئیر اور ذاتی زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ میشا شفیع اقوام متحدہ کی پاکستانی خواتین سے متعلق مہم میں بھی شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کیخلاف تشدد سے متعلق انہیں آگاہی دینا ہے اور #MeToo مہم کا حصہ ہیں جس میں خواتین اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھا رہی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *