مجھے میشا شفیع کے الزامات میں صداقت لگتی ہے: ڈاکٹر عامر لیاقت

ویب ڈیسک : میشا شفیع ایک بولڈ خاتون ہیں مجھے ان کی باتوں میں صداقت لگتی ہے، ایسا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا۔ وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کر رہے تھے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے معاملے پر روشی ڈالی اور کہا کہ ” اگر میں میشا شفیع کے خاندان کو دیکھتے ہوئے اس پر کچھ کہوں تو مجھے ان کے الزامات میں صداقت نظر آتی ہے کیونکہ گلوکارہ بہت بولڈ خاتون ہیں ، مجھے میشاشفیع کی بات یہ نظر آتاہے کہ کچھ نہ کچھ تو ایسا ہواہے جس نے ان کو کھل کر سامنے آنے پر مجبور کیا ۔ “

علی ظفر نے کئی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا، میشا شفیع کا سنگین الزام

اس موقع پر کامران شاہد نے درمیان میں آتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب یہ بھی تو ہو سکتاہے کہ دونوں کے درمیان کوئی جھگڑا ہوا ہو کسی بات پر ، جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پھر اپنی گفتگو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں کے درمیان کوئی جھگڑا بھی ہوا ہے تو ہمیں دونوں کے کرداروں کے بارے میں دیکھنا ہوگا کہ میشا شفیع اور علی ظفر کا ماضی کیا رہاہے ۔

دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور میشا شفیع کو عدالت میں لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.