جامشورہ یونیورسٹی سے قومی زبان اردو کا خاتمہ، صرف انگریزی اور سندھی چلے گی

ویب ڈیسک – صوبہ سندھ میں انوکھا کارنامہ، وائس چانسلر جامشورہ یونیورسٹی سے قومی زبان اردو کا خاتمہ کر دیا اور یونیورسٹی میں صرف سندھی اور انگریزی کی اجازت دے دی۔

یونیورسٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری  کیا ہے کہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کی حدود کے اندر تمام سائن بورڈز انگریزی اور سندھی زبان میں تحریرہو گے۔ جبکہ قومی زبان اردو پر پوری یونیورسٹی میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

جبکہ  یونیورسٹی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردو ملک کی قومی زبان ہے، جس سے ہم سب دل سے پیار کرتے ہیں، اس کو سندھ یونیورسٹی میں نظر انداز کرنے کا تصور بھی ممکن نہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.