میشا شفیع کے الزامات، علی ظفر نے بھی خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک – معروف گلوکارہ، ماڈل و ادکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار اور اپنے سابق دوست علی ظفر پر آج سنگین الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے انہیں ایک بار نہیں بلکہ کئی بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

میشا شفیع کے الزام پر علی ظفر کا مؤقف سامنے آگیا، انہوں نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا اور ان الزامات کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں لکھا کہ میں عالمی سطح پر جنسی ہراسگی کے خلاف اٹھنے والی تحریک “می ٹو” کا حامی ہوں، ایک جوان لڑکی اور لڑکے کا باپ ہوں۔ ایک بیوی کا شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ اس لیے خاموشی اختیار کرنا بہتر نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں میشا کے تمام تر الزامات مسترد کرتا ہوں میں گلوکارہ کو عدالت میں لے کر جاؤ گا اور اس مسئلے کو پیشہ ورانہ طور پر حل کروں گا کیونکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ سچ کی فتح ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.