لندن قیام طویل، نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کر دی

ویب ڈیسک – بیگم کلثوم کی طبعیت ٹھیک نہیں ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں، نواز شریف نے لندن میں قیام طویل کرنے کے لیے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس وقت گزاروں، ہم نے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ کافی کمزور بھی ہوگئی ہیں، ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

یاد  رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں کینسر کا علاج کروا رہی ہیں، کلثوم نواز کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر دوبارہ لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Picture Source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.