فرانس کا تین چہروں والا شخص، اور کتنے چہرے بدلے گا؟

ویب ڈیسک – فرانس میں ایک شخص کے چہرے کی تیسری پیوندکاری کی گئی جس کے بعد اسے ایک نئی شناخت مل گئی۔ فرانس کی شہری جیروم کو نیوروفائبرومیٹوسز ٹائپ ون لاحق ہے جس کی وجہ سے 2010 میں ان کے چہرے پر رسولیاں بن گئیں تھیں اور ان کے چہرے کہ ہٹانا پڑا تھا۔

43 سالہ جیروم ہیمون کو ملنے والا دوسرا چہرہ 2016 سال نومبر میں اس وقت ہٹانا پڑا جب انہیں دی جانے والی اینٹی بائیوٹک نے الٹا ریکشن کر دیا تھا۔ دوسرے چہرے کو ہٹانے کے بعد جیروم کو دونر کے انتظار میں 2 مہینے تک بنا چہرے کے رہنا پڑا اس دوران ان کی مکمل نگہداشت کی جاتی رہی۔

سال 2018 جیروم کے لیے خوش قسمت سال ثابت ہوا اور بلا آخر انہیں ایک 22 سالہ ڈونر کا چہرہ مل گیا اور پیرس کے ایک ہسپتال میں طویل سرجری کے بعد جیروم کو نئی شناخت مل گئی۔ جیروم اس حوالے سے خوش ہیں کہ ان کے نئے چہرے کو ان کے جسم نے قبول کر لیا ہے۔

جیروم کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ان کی مزید کتنی سرجریاں کی جائیں گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.