کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی، مریم نواز کی دعا کی اپیل

ویب ڈیسک – لندن میں علاج کے لیے موجود بیگم کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی کیا گئی۔ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پراپنی والدہ اور والد کی تصاویر شئیر کیں اور عوام سے دعائوں کی اپیل کی۔

 

بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز پاکستان میں سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں۔  لیکن گاہے بگاہے یہ دونوں کلثوم نواز سے ملنے جاتے ہیں۔ کلثوم نواز لندن میں موجود اپنے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام طویل کرنے کے لیے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی تھی جو کہ مسترد کر دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.