مشن پورا ہو گیا، اب نیوکلئیر اور مزائل تجربوں کی ضرورت نہیں: شمالی کوریا کا اعلان

ویب ڈیسک – شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اب مزید مزائل یا ایٹمی تجربے نہیں کرتے گا۔ اس بات کا اعلان شمالی کوریائی صدر کم جونگ ان نے کیا۔ کم جونگ کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن اور ایٹمی پروگرام مکمل ہوگیا ہے اب ہمیں مزید کسی تجربے کی ضرورت نہیں۔

کم جونگ ان کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دشمن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی۔ اس سے قبل امریکی سی آئی اے کے چیف کی کم جونگ سےملاقات کی خبریں آئی  تھی۔

 

امریکی صدر کی جانب شمالی کوریا کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا اور خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ٹویٹ کر کے دنیا کوخوشخبری سنائی۔

امریکی صدر کے اس ٹویٹ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.