عمران خان بھی لندن روانہ، برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آج لندن روانہ ہو گئے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق صدر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں۔

لندن میں اپنی مصروفیات کے دوران عمران خان اپنے نمل کالج کی فنڈ ریزنگ مہم میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

عمران خان کی وطن واپسی 24 اپریل کو متوقع ہے ۔ ان کے ہمراہ فواد چوہدری اور عون چوہدری بھی لندن دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.