دنیا کے سب بڑے ہوائی جہاز کی کراچی لینڈنگ

ویب ڈیسک – روس کے بنائے دنیا کی سب بڑے اور بھاری ہوائی جہاز  انتونوو این-225  کی کراچی کے ائیر پورٹ پر پہلی مرتبہ لینڈنگ ہوئی ہے۔ روسی طیارہ پہلی مرتبہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایندھن بھروانے  کے لیے رکا۔

روسی ساختہ  انتونوو این-225  دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے اور یہ کارگو مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ روس کی فوج اسے ایک طویل عرصے تک جنگی سازو سامان کی  ترسیل کے لیے استعمال کرتی آئی ہے۔

یہ پہلا موقع تھا جب  انتونوو این-225  دمام جاتے ہوئے پاکستان میں رکا اور یہاں لینڈ کیا۔