مجھ میں اور مشرف میں فرق ہے، میں بھاگوں گا نہیں: نواز شریف

مانیٹرنگ ڈیسک – سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بھاگوں کا نہیں، مجھ میں اور مشرف میں فرق ہے۔ قوم فرق دیکھ رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ مجھ پر کسی قسم کی کوئی کرپشن کا الزام نہیں۔ مسلم لیگ ن سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔الیکشن میں مسلم لیگ ن کو برابری کا موقع ملناچاہیے۔

نواز شریف نہیں کہا کہ سیینیٹ الیکشن میں کیا ہوا سراج الحق نے کل بتا دیا ہے، سراج الحق نے بتایا کہ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا حکم اوپر سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی پارٹیاں اوپر سےحکم لینے والی ہیں لیکن ن لیگ عوام سے حکم لیتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ بہت ساری باتیں ایسی کروں گا جنہیں آپ ٹی وی پر چلا بھی نہیں سکتے، ملک میں مارشل لاء کی باتیں ہو رہی ہیں جو نہایت پریشان کن ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *