باکسر عامر خان کی شاندار واپسی، 40 سیکنڈ میں حریف کو دھول چٹا دی، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک – پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی تقریباً دو سال کے بعد باکسنگ میں دھماکے دار واپسی، آتے ہی اپنے حریف باکسر فل لو گریسو کو صرف 40 سیکنڈ میں ناک آئوٹ کر دیا۔

لیور پول، برطانیہ کے ایکو ارینا میں ہونے والا مقابلہ 12 رائونڈز پر مشتمل تھا لیکن مقابلہ پہلے رائونڈ کے 40ویں سیکنڈ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ حریف باکسر فل لو گریسو عامر خان کے تابڑ توڑ حملوں کا مقابلہ نہ کر سکے اور لڑکھڑاتے ہوئے گرپڑے جس کے ساتھ ہی ریفری نے عامر خان کو فاتح قرار دیتے ہوئے مقابلہ ختم کر دیا۔

 

عامر خان نے آج سے پہلے آخری مقابلہ 2016 میں کینیلو الویرز کے ساتھ لاس ویگس میں ہوا تھا جس میں عامر خان کو ناک آئوٹ شکست ہوئی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.