چیف جسٹس کا حکم، 3 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز مستعفی

ویب ڈیسک – ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کا از خود نوٹس لیتے چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام وائس چانسلروں کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا حکم دیا، جس کے بعد ملک بھر سے 3 بڑی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اپنے عہدے سے پیچھے ہٹ گئے۔

استعفی دینے والوں میں وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی خالد محمود گوندل، وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فریدظفر اور راولپنڈی میڈیکل کالج کے وی صی ڈاکٹر عمر شامل ہیں۔

اس سے قبل چیف جسٹس نے پنجاب یونیورسٹی کی 80 کنال اراضی حکومت کو دینے پر وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ذکریا سے بھی استعفی لے لیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.