افغانستان: خودکش حملے میں 57 افراد جاں بحق،سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک – افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن مرکز کے باہر ہونے والے دھماکے میں57 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتوار کی صبح اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد ووٹوں کی رجسٹریشن کے لیے موجود تھی۔

مرنے والوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے جن میں کم از کم 21 عورتیں اور 5 بچے شامل ہیں۔

داعش نے کابل میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔ دنیا بھر سے کابل حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *