میں پاکستانی کرپٹ سیاستدانوں کو مارنے میں خوشی محسوس کروں گا: باکسر عامر خان

ویب ڈیسک – پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہی گی اگر مین پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں کو پیٹوں، انہوں نے ایسا اس وقت کہا جب وہ چئیرمیں تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ایک فنڈ ریزنگ ڈنر پر تھے اور عمران خان نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم بنوں گا تو عامر کو پاکستان بلا کر سارے کرپٹ سیاستدان ان کے حوالے کر دوں گا۔

حال ہی میں فائٹ جیتنے والے باکسر عامر خان نے فوراً ٹویٹ کیا اور کہا کہ ‘ مجھے خوشی ہو گی اگر میں کسی کرپٹ پاکستانی سیاست دان کو پیٹوں’

 

چئیرمین تحریک انصاف ان دنوں برطانیہ کے شہر لندن میں ہیں جہاں وہ نمل کالج کے لئے عطیات اکٹھے کرنے کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ عمران خان لیاقت علی خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہوں گے جو برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.