یونائیٹڈ موٹرز کی گاڑی کی پہلی جھلک، قیمت اور خوبیاں جان کر ہر کوئی حیران

ویب ڈیسک – ملک میں نئی آٹو پالیسی کے بعد گاڑیاں بنانے والی کئی کمپنیوں نے اپنے قدم جمانے شروع کر دیئے ہیں۔ اور کئی پرانی کمپنیوں نے اپنے نئی ماڈلز بنانے پر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ ایسے میں بہت سے افوائیں بھی سرگرم تھیں۔ لیکن پاکستان میں موٹر سائیکلز بنانے والی دوسرے سب سے بڑی کمپنی یونائیٹڈ نے بہت جلد پاکستان میں سوزوکی مہران کے مقابلے میں 800 سی سی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان کیا۔ یونائیٹڈ کی براوو گاڑی بہت جلد مارکیٹ میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

اس گاڑی کو دیکھ کر ہی نیا احساس ملتا ہے۔ یہ گاڑی دیکھنے میں کسی بھی جاپانی گاڑی سے خوبصورتی میں کم نہیں۔ یہ ایک ہیچ بیک گاڑی ہے۔

گاڑی کی خصوصیات کے بارے میں بات کریں تو براوو کی لیس انٹری، اے سی، رئیر ویو کیمرے اور الائے رم جیسی خصوصیات سے لیس ہو گی۔ گاری کا انٹیرئیر بھی کسی بھی بڑے برانڈ سے کم نہیں لگتا۔

اب آجائیں اس گاڑی کی قیمت پر، مارکیٹ میں موجود سوزوکی مہران کی قیمت 8 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ جاپانی گاڑیاں 10 لاکھ سے شروع ہوتی ہیں لیکن یونائیٹڈ کی براوو کی متوقع قیمت 6 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ جو کہ مارکیٹ میں موجود کسی بھی زیرو میٹر گاڑی سے کم ہے۔ کم قیمت میں اچھی پراڈکٹ یونائیٹڈ موٹرز کا خاصہ ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ براوو پاکستانی کی مارکیٹ میں سوزوکی مہران کی اجاراداری کو ختم کر کے اپنا سکہ بٹھانے میں جلد کامیاب ہو جائے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *