برطانوی شہزادہ ولیم کے یہاں تیسرے بچے کی پیدائش، کنگسٹن پیلس میں جشن

ویب ڈیسک – شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے یہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔ شاہی خاندان کو یہ دوسرا شہزادہ ملا ہے۔ اس سے قبل شہزادہ جارج 4 سال اور شہزادی شارلٹ 3 کی ہے۔

ننھے شہزادے کی آمد پر کنگسٹن پیلس سے ایک شاہی فرمان جاری ہوا جسے شاہی انداز میں باآواز بلند پڑھ کر عام عوام کو نئے شاہی مہمان کی آمد کی نوید سنائی گئی۔

 

ڈچز اینڈ ڈیوک آف کیمبرج کے ہاں یہ تیسرے بچے کی پیدائش لندن کے ہسپتال میں ہوئی، شاہی فرمان کے مطابق ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ شاہی مہمان کی آمد کی خبر سن کر لوگوں کی بڑی تعداد کنگسٹن پیلس کے باہر جمع ہو گئی۔ شہزادہ ولیم نے باہر آکر ہاتھ ہلا کر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ملکہ الزبتھ کی رگوں میں مسلم خون، مورخین کا حیرت انگیز دعوی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.