ڈالر 118 کا ہو گیا، مہنگائی کا طوفان دستک دینے لگا

ویب ڈیسک – روپے کی بے قدری ہو گئی اوپن مارکیٹ ڈالر 118 کی نفسیاتی حد بھی پار کر گیا۔ ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سٹیٹ بنک شدید اظہار تشویش۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی تمام سٹاک ایکسچیجوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سال کی سب سے بلند قیمت پر پہنچ گیا، ایک ہی دن میں 3 روپے کے اضافے سے ڈالر آج 118 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اچانک اس قدر اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا جس سے پہلے سے پریشان حال عام آدمی کی کمر مزید جھک جائے گی۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق ملک میں ڈالر کے ذخائر میں کمی بھی روپے کی بے قدری کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس وقت ملک میں ڈالر کے ذخائر صرف ساڑھے 17 ارب کے قریب رہ گئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.