ٹائی ٹینک کا “لنچ مینیو” 2 کروڑ روپے میں نیلام

ویب ڈیسک – 1912 میں اس وقت کے سب سےبڑے اور تاریخی بحری جہاز ٹائی ٹینک کے دوپہر کے کھانے کا مینیو کارڈ تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے ہوئی نیلامی میں ٹائی ٹینک کا میںیو کارڈ ایک برطانوی شخص ہینری الڈریج نے 113000 برٹش پائونڈز میں خریدا۔ یہ مینیو کارڈ ٹائی ٹینک کے بچ جانے والے کریو ممبر سیکنڈ آفیسر چارلز لائیٹور کے پاس تھا۔

ٹائی ٹینگ جہاز پر سرو کئے جانے والے اس مینیو کارڈ کے مطابق ٹائی ٹینک پر وپہر کے کھانے میں روسٹ چکن،سوئیٹ بریڈ،بھیڑ کا گوشت ، میٹھے میں پڈنگ، پیچ امیریل، پیسٹریز اوردی جاتی تھی۔

یاد رہے کے 1912 میں دنیا کا سب سے بڑا اور پر آسائش بحری جہاز ٹائی ٹینک بدقسمتی سے اپنےپہلے ہی سفر میں سمندر میں غرق ہو گیا تھا اور اس پر سوار زیادہ تر مسافر اور عملے کے لوگ بھی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *