
عمران خان نے آدھے گھنٹے میں کتنا چندہ اکٹھا کیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں
ویب ڈیسک – چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ان دنوں برطانیہ یاترا پر ہیں جہاں وہ اپنے شوکت ہسپتال اور نمل کالج کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں۔
آپ سب کو حیرانی ہو گی کہ آج برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہوئے ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں صرف 30 منٹوں میں عمران خان نے 9 لاکھ برطانوی پائونڈز اکٹھے کر لیے۔
اپنی اس کامیابی پر عمران خان نے ٹویٹ کر کے ان لوگوں کا شکریہ اداکیاجنہوں نے دل کھول کر عطیات دیئے، انہوں نے کہا کہ
“گزشتہ شب ریکارڈ نولاکھ پاؤنڈز (تقریباً پندرہ کروڑ روپے) کے عطیات اکٹھے کرنے پر میں انیل اور شوکت خانم کی مانچسٹر کمیٹی کا شکرگزار ہوں۔ دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔”
گزشتہ شب ریکارڈ نولاکھ پاؤنڈز (تقریباً پندرہ کروڑ روپے) کے عطیات اکٹھے کرنے پر میں انیل اور شوکت خانم کی مانچسٹر کمیٹی کا شکرگزار ہوں۔ دل کھول کر سخاوت کرنے پر میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا بھی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 23, 2018