ثانیہ مرزا بھارت کو “ماموں” بنانے کو تیار، سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک – بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اس سال اکتوبر میں ایک ننھے مہمان کو خوش آمدید کرنے کو تیار ہیں۔ 31 سالہ ثانیہ مرزا نے اپنے ماں بننے کی خبر اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک نہایت خوبصورت انداز میں شئیر کر کے دی۔

 

آج ثانیہ مرزا نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ایک تصویر شئیر کی جس میں دو بڑی شرٹس مرزا اور ملک کے درمیان ایک بچے کا لباس جس پر مرزا ملک لکھا تھا شئیر کی اور اپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ہر طرف سے مبارکبادوں کے سلسلے شروع ہو گئے۔

لوگوں نے ثانیہ بھابی مبارک ہو کے ٹویٹس کی لائن لگا دی۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے یہاں یہ پہلا بچہ ہو گا۔ سٹار جوڑے کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.