
علی ظفر نے میشا شفیع کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
ویب ڈیسک – معافی مانگو یا جرمانہ دو، گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار اور ماڈل نے علی ظفر گلوکارہ میشا شفیع کو اپنے وکیلوں کے ذریعے قانونی نوٹس بھجوا دیا، نوٹس کے مطابق گلوکارہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ علی ظفر پر لگائے جانے والے جنسی ہراساں کرنے کے جھوٹے الزام پر معافی مانگیں یا قانونی چارہ جوئی کے لئے تیار ہوجائیں۔
علی ظفر نے کئی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا، میشا شفیع کا سنگین الزام
یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے چند روز قبل علی ظفر پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے میشا کو ایک نہیں کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے اور وہ بھی اس وقت جب وہ دو بچوں کی ماں تھیں۔
دوسری جانب میشا شفیع کے سابق منیجر نے بھی میشا پر آج الزام لگایا کہ بلیک میل کرنا میشا شفیع کی پرانی عادت کے ہے۔ فہد رحمان نے ٹویٹ کیا کہ وہ نہیں جانتے کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان کیا ہوا ہے لیکن بلیک میل کرنا میشا شفیع کی پرانی عادت ہے اور وہ خود بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں۔