
کینیڈا میں گورے کی دہشتگردی، 10 لوگوں کو وین تلے کچل کر مار دیا
ویب ڈیسک – کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک 25 سالہ گورے ایلک میناسیان کی دہشتگردی، جان بوجھ کر سڑک پر چلتے لوگوں پر تیز رفتار وین چڑھا دی، 10 لوگ ہلاک جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایلک میناسیان نے جان بوجھ کر لوگوں کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو کی ایک مصروف شاہراہ پر دن کے وقت ایک سفید رنگ کی کارگو وین نے اس وقت تباہی مچا دی جب اس کے ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے راہگیروں پر تیز رفتاری سے چڑھا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگ چیختے چلاتے رہے کہ وین کو روکو لیکن وین چلا رہے 25 سالہ ایلک میناسیان نے ایک نہ سنی اور کسی ویڈیو گیم کی طرح لوگون کو روندتا ہوا چلتا گیا۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 15 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ معاملہ جان بوجھ کر لوگوں کو مارنے کا لگتا ہے لیکن اس کے پیچھے محرکات جاننے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
تیز رفتار وین کی ٹکر سے لوگ ہوا میں اچھلتے اور زمین پر گرتے رہے لیکن بے رحم گورے ڈرائیور نے اپنی کارووائی جاری رکھی اور لوگوں کو مارتا چلا گیا۔ کینڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈوو نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا ٓطہار کیا ہے۔