بہت ہوا اب کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے، چین کا اعلان

مانیٹرنگ ڈیسک – خطے اور دنیا کی ابھرتی ہوئی سپر پاور چین نے مظلوم  کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی اور چین پر پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بیجنگ میں چل رہے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر چینی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 70 سال حل طلب کشمیر کے مسئلے کو اب حل ہو جانا چاہیئے اور چین کمشیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

چینی وزیر دفاع نے یہ اعلان اپنے پاکستانی ہم منسب خواجہ آصف سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چین نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو بھی سراہا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے کے امن اور ترقی کے لیے کشمیر کے مسئلے کو فوری حل کرنا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 5 ہلاک

کشمیر میں 70 سال سے بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور ان دنوں آزادی کی تحریک نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی پر کشمیری نوجوان ایک بار پھر ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن ایک بار پھر خطرے میں ڈال دیا ہے۔ خود بھارت کے اندر کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.