پاکستانی شہری کا قاتل امریکی سفارتکار بلیک لسٹ قرار

مانیٹرنگ ڈیسک – اسلام آباد میں پاکستانی شہری کو گاڑی کی ٹکر مار کر ہلاک کرنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے کر اس کے ملک چھوڑ کے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

امریکی ملٹری اتاشی نے سگنل توڑا اور پاکستانی کو گاڑی تلے کچل دیا،CCTVفوٹیج لیک

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک مختصر فیصلہ سناتے ہوئے امریکی کرنل جوزف کے پاکستان چھوڑ کر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کرنل جوزف جو کہ پاکستان میں امریکہ کا ملٹری اتاشی ہے نے دو ہفتے قبل اسلام آباد میں دامن کوہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو اپنی گاڑی سے ٹکر ماری جس سے ایک شخص عتیق بیگ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

اسلام آباد: امریکی ملٹری اتاشی نے پاکستانی کو گاڑی تلے کچل دیا

جینوا کنونشن کے تحت کسی بھی سفارتکار کو استثنیٰ حاصل ہوتی ہے اور اسے گرفتار یا بلیک لسٹ نہیں کیا جا سکتا لیکن پاکستان نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرنل جوزف کے پاکستان چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.