
معروف ریسلر اور ہالی وڈ اداکار “راک” بچی کے باپ بن گئے
ویب ڈیسک – ہر دل عزیز ریسلر اور ہالی وڈ کے اداکار ڈوائن جانسن (دی راک) بھی بچی کے باپ بن گئے۔ گزشتہ روز راک نےاپنے انسٹاگرام سے اپنی اور اپنی بیٹی کی تصویر شئیر کی جس میں دی راک اپنی ننھی پری تھامے ہوئے ہیں۔
راک نے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے بچی کارکھا گیا نام “ٹیانا گیا جانسن” بتایا۔ ڈوائن جانسن المعروف دی راک کا اپنی موجودہ پارٹنر سے دوسرا بچہ ہے اس سے پہلے دونوں کے ایک 2 سالہ بیٹی جیسمین بھی ہے جبکہ راک کا ایک بیٹا ان کی پہلی بیوی سے ہے، راک کے بیٹے کا نام جانسن ہے۔