“سنجو” سجنے دت کی زندگی پر بننے والی کا ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم

شوبز ڈیسک – بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے، ہیروئین کے نشے کی لت سے لے کر ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل تک کا ان کا سفر اپنے اندر کئی کہانیاں سموئے ہوئے ہے۔

انہیں کہانیوں کی کھوج لگاتے ہوئے بالی وڈ کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا اور اب اس “سنجو” کا پہلا ٹریلیر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سنجو میں سنجے دت کا کردار ایک اور بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر اور تصاویر میں رنبیر سنجے دت کی ہو بہو کاپی نظر آرہے ہیں۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا رنبیر کپور سنجو کے ساتھ انصاف کر پاتے ہیں یا نہیں؟

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.