
اسحاق ڈار حاضر ہوں، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا
ویب ڈیسک – چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اور نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار کو 8 مئی کو سپریم کورٹ مین طلب کر لیا، ساتھ ہی حکم نامہ جاری کیا کہ اگر اسحاق ڈار پیش نہیں ہوتے تو ان کے وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے۔
آج عدالت میں طلبی پر اسحاق ڈار کے وکیل نے پھر ان کی بیماری کابہانہ بنایا اور عدالت سے مزید مہلت مانگی جسے چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ کہ کر مسترد کر دیا کہ کوئی اتنی دیر بیمار نہیں رہ سکتا، جس پر چیف جسٹس نے سابق وزیر خزانہ کو 8 مئی کے دن ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار 8 مئی کو حاضر نہیں ہوئے تو جو سمجھ میں آیا فیصلہ کر دیں گے۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار کئی ماہ سے برطانیہ کے شہر لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں ، ان کے وکیل کے مطابق وہ بیمار ہیں لیکن چند روز پہلے مسلم لیگ ن کے لندن میں ہوئے اجلاس میں اسحاق ڈار بالکل ہشاش بشاش نظر آئے۔