کوئٹہ میں دہشتگردی، سیکیورٹی فورسز پر خوفناک حملہ، 5 اہلکار شہید

ویب ڈیسک – صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو فورسز کی گاڑی کے پاس دھماکے سے اڑا لیا، حملے میں 5 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ میں 3 کے قریب دہشتگردوں نے حصہ لیا۔  دو خود کش بمباروں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ تیسرے حملہ آور نے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا۔

دہشتگردی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شہیدوں کی میت اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.