یو ٹیوب نے 83 لاکھ ویڈیوز اپنی ویب سائٹ سے نکال باہر کیں

ٹیکنالوجی ڈیسک – دنیا کی سب بڑی ویڈیو اپ لوڈنگ اور شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے گزشتہ سال تقریباً 83 لاکھ ویڈیوز اپنی ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کر دیں تھی۔ صارفین کی یہ ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی وجہ یوٹیوب انتظامیہ نے ان کا کمپنی پالیسی سے متصادم ہونا بتائی ہے۔

یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق گزشتہ برس 91 لاکح سے زیادہ ویڈیوز رپورٹ ہوئیں جن میں سے 83 لاکھ کو ہٹا دیا گیا۔ یہ شکایات زیادہ تر بھارت اور امریکہ سے آئیں۔

یاد رہے کہ دنیا میں صارفین کی ایک بڑی تعداد نا صرف یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہے بلکہ یوٹیوب ان لوگوں کا ایک باقاعدہ ذریعہ معاش بھی ہے۔ لوگ یوٹیوب کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.