کیا ہونے والا ہے؟ عمران خان دورہ لاہور ادھورا چھوڑ کر اسلام آباد روانہ، کھلبلی مچ گئی

مانیٹرنگ ڈیسک – کیاکچھ بڑا ہونے والا ہے؟ کیا کوئی بڑی شخصیت تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہی ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جنہوں نے آج پاکستان کی سیاست میں اس وقت شدید بے چینی اور کھلبلی مچا دی جب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنا لاہور انتہائی اہم دورہ ادھورا چھوڑ کر اچانک اسلام آباد روانہ ہو گئے اور اپنے پیچھے کئی اہم سوال رکھ گئے۔

عمران خان آج لندن سے براہ راست لاہور پہنچے اور شہر لاہور کے دورہ پر نکل گئے ۔ عمران خان کا پلان تو اندرون لاہور کا دورہ کرنا تھا جس کے لئے وہ سب سے پہلے داتا دربار حاضری دینے گئے اور وہاں سے انہوں نے اندرون شہر میں بھاٹی، لوہاری، شیرانوالہ گیٹ جیسی جگہوں پر جانا تھا مگر وہ سب چھوڑ چھاڑ کی لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے جہاں سے سیدھا اسلام آباد آگئے۔

 

عمران خان نے صرف اتنا کہا کہ ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے جس پر ایک صحافی نے کہا کیا چودھری نثار مان گئے؟ عمران خان نے کہا ابھی میں کچھ نہیں بتا سکتا۔

اب کیا ہو گا؟ کیا واقعی نثار پی ٹی آئی کو پیارے ہونے والے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب آنے والے چند گھنٹوں میں قوم کو مل جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.