
16 سال سے کم عمر لوگ اب WhatsApp استعمال نہیں کر سکیں گے، کمپنی کا اعلان
ٹیکنالوجی ڈیسک – دنیا کے بڑے سب سے بڑے فری مسینجر WhatsApp نے اعلان کیا ہے کہ اب یہ مسینجر صرف 16 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگ ہی استعمال کر سکیں گے۔
وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد دنیا بھر میں اس وقت ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہے مگر گزشتہ کچھ سالوں میں یورپ میں اس کے جن صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ان میں ایک بڑی تعداد 13 سال یہ اس سے کچھ زیادہ عمر کے بچوں کی ہے۔ جس کے بعث یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ یورپ میں وٹس ایپ کو انسٹال کرتے وقت 16 سال کی عمر کا سیکیورٹی فیچر متعارف کروایا جائے گا جس سے 16 سال سے کم عمر کے صارف وٹس ایپ کی سہولت حاصل نہیں کر سکیں گے۔
وٹس ایپ جو کہ سال 2009 میں فیس بک کی ملکیت میں آگیا تھا دنیا بھر میں سب مقبول ترین فری مسینجر ہے اور اس کے صارفین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ کمپنی اپنے نئے سیکیورٹی فیچر کو اگلے مہینے سے لاگو کرنے کا ارداہ رکھتی ہے۔