
بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید
ویب ڈیسک – مقبوضہ کشمیر میں بھاری مظالم جاری، قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے ترال میں بھارتی جو گھر گھر تلاشی لیتی رہی اسی دوران ظالم افواج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو گھر سے اٹھا کر گولی مار کر شہید کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر میں ایک حملے میں 3 بھارتی فوجی بھی جہنم واصل ہوئے۔
کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد وادی میں ایک بار پھر احتجاج شروع ہو گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی اور شدید نعرے بازی کی۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی افواج اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گن کی فائرنگ شروع کر دی گئی جس کئی مظاہرین شدید زخمی ہو گئے۔
کشمیریوں کی بھارت کے خلاف 70 سالہ جدوجہد آزادی میں اب تک لاکھوں کشمیری اپنی جان دے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارت آزادی کی تحریک کو کچلنے میں ناکام رہا ہے۔
مقبوضہ کمشیر میں ظلم کی انتہا، 8 سالہ بچی مندر میں زیادتی کے بعد قتل