گجرات میں اٹلی سے آئی پاکستانی لڑکی غیرت کے نام پر قتل، قبر کشائی کا حکم

ویب ڈیسک – پنجاب کے شہر گجرات میں اٹلی سے آئی پاکستانی نژاد لڑکی ثناچیمہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ جبکہ اس کے گھر والوں نے اس کی موت کو حادثاتی قرار دے کر دفن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی سے آئی 26 سالہ ثنا چیمہ کی گجرات میں اچانک موت ہو گئی اور اس کے گھر والوں نے اسے قریبی قبرستان میں دفنا دیا۔ مگر سوشل میڈیا اور اطالوی حکام کی جانب سے شک پڑنے پر اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔

شک ہے کہ ثنا کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے کیونکہ ثنا کے والد اور بھائی اس کی شادی اپنوں میں کرنا چاہتے تھے جبکہ ثنا اٹلی میں پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.