یونائیٹڈ موٹرز کے بعد روڈ پرنس نے بھی پاکستان میں گاڑی فروخت کیلئے پیش کر دی

بزنس ڈیسک – پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی ایک بڑی کمپنی روڈ پرنس نے بھی ملک میں گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ اس سے پہلے پاکستان کی دوسری بڑی موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے 800 سی سی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

روڈ پرنس نے DFSK کی گلوری 580 SUV گاڑی پاکستان میں لانے کا اعلان کیا ہے اور اس کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

یہ گاڑی اگلے ماہ 2 مئی سے مارکیٹ میں فروخت کے لئے دستیاب ہو گی اور اس کی تعارفی قیمت 32 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ گاڑی 1.5 لٹر کے ٹربو انجن سے لیس ہے۔  یہ گاڑی جدید ترین آٹو سہولیات سے لیس ہونے کے باوجود مارکیٹ میں موجود اس طرح کر گاڑیون سے قیمت میں انتہائی کم ہے۔

یاد رہے کے حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی 20-2016 متعارف کروانے کے بعد سے دنیا کی کئی بڑی کمپنیاں پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کر وا رہی ہے جس سے ملک میں پہلے سے موجود سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا کی اجاراداری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.