
16 سالہ لڑکی سے زیادتی، ہندو سادھو کو عمر قید کی سزا
ویب ڈیسک – بھارت میں جودھپور کی عدالت نے ایک 77 سال کے ہندو سادھو آسارام باپو کی 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
سادھو آسارام باپو پر 2013 میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام لگا تھا۔ اس وقت اس لڑکی کی عمر 16 سال تھی۔ سادھو آسارام باپو جس کا دعویٰ ہے کہ اس کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں اب اپنی باقی ماندہ زندگی جیل میں گزارے گا۔
ہندو سادھو کے دنیا بھر میں 400 آشرم ہیں اور سادھو آسارام باپو پر بھارت کے مغربی گجرات کی عدالت میں بھی ایک جنسی زیادتی کا کیس چل رہا ہے۔
سادھو آسارام باپو پر 2013 میں اس کے اپنے پیروکار نے الزام لگایا تھا کہ سادھو نے اس کی 16 سالہ بیٹی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی ہے۔ سادھو کو سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کر دیا گیا اور بھارت میں سادھو کے پیروکاروں کی جانب سے کسی بھی قسم کے ہنگاموں کے پیش نظر سیکیورٹ کے اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔