لاڈلے کو اوپر سے حکم ملتا ہے، لاہور چھوڑ کر بنی گالہ بھاگ گیا: نواز شریف

ویب ڈیسک – سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آج احتساب عدالت کے باہر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کل لاہور سے ڈر کر بھاگ گئے، ان کی اپنی وکٹ گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ چل گیا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم ملتا ہے، اوپر سے حکم کا مطلب بنی گالہ نہیں ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ لاڈلے کو لاہور نے لگاتار تیسری مرتبہ مسترد کر دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں نے کیا تبدیلی لانی ہے ، ایسی تبدیلی آئی کہ انہوں نے تیر کو ووٹ ڈال دیا۔ لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے، ہم نے کرپشن سے مال بناکر اثاثے بنائے تو الزام ثابت کریں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.