Enough is Enough عزت آپکی ہے توہماری بھی ہے، احسن اقبال کی چیف جسٹس پر چڑھائی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک – پاکستان کے وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما احسن اقبال نے آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر چڑھائی کر دی، کہتے ہیں enough is enough ، آپ کی توہین ہوتی ہے تو ہماری بھی توہین ہوتی ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس کو للکارتے ہوئے کہا کہ دل بڑا رکھیں۔ احسن اقبال اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے ایک سیمینار سے گفتگو کر رہے تھے اور وہ اس موقع پر عدلیہ اور فوج کے خلاف بہت جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کوئی سیاستدان بھی اتنا ہی محب وطن ہوتا ہے جتنا کہ ایک فوجی جرنیل یا جج۔ انہوں نے چیف جسٹس کو کہا کہ اگر میرے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائیں لیکن میری توہیں نہ کریں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.