
ایران میں کھدائی کے دوران پہلوی خاندان کے بانی رضا شاہ پہلوی کی حنوط شدہ نعش برآمد
ویب ڈیسک – ایران میں کھدائی کے دوران ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ دنیا بھر میں کھلبی مچ گئی، ملنے والی چیز پہلے ایرانی بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی حنوط شدہ لاش ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ شھرری میں شاہی مقبرے کی جگہ کھدائی کے دوران حنوط شدہ لاش ملی ہے جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگ گئی ہیں کہ یہ حنوط شدہ لاش پہلوی خاندان کے بانی رضا شاہ پہلوی کی ہے۔
حنوط شدہ لاش کی دریافت کے بعد رضا شاہ پہلوی کے پوتے اور ایران کے آخری ولی عہد رضا پہلوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حنوط شدہ لاش جو شھرری سے دریافت ہوئی ہے وہ ان کے پردادا کی ہے۔
تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جو حنوط شدہ لاش شھرری سے ملی ہے وہ عین ممکن ہے کہ رضا شاہ کی ہو۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل شھرری میں عبدالعزیم کے مزار کے قریب کھدائی میں ایک لاش ملی ہے جو کہ ممکنہ طور پر رضا شاہ پہلوی کی ہو سکتی ہے۔
اس حنوط شدہ لاش کی جو تصاویر سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا میں شائع کی گئی ہیں ان میں اس لاش کی مماثلت ان تصاویر سے بہت زیادہ ہیں جب رضا شاہ پہلوی کی لاش ایران لاتے وقت کھینچی گئی تھیں۔