عمران خان اور بشری بی بی میں اختلافات؟ نعیم الحق نے پردہ اٹھا دیا، بڑی خبر

مانیٹرنگ ڈیسک – چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کو لے کر پچھلے کئی دن سے افواہوں کا بازار گرم ہے، اسلام آباد اور دیگر حلقوں یہاں تک کہ پڑوسی ملک بھآرت میں بھی یہ چہہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ کیا عمران خان تیسری بار بھی بدقسمت ثابت ہونگے اور ان کی طلاق ہو جائے گی؟

ایک نجی اخبار نے دعوی کیا کہ عمران خان کی تیسری اہلیہ ایک مہینہ قبل بنی گالہ والا گھر چھوڑ کر اپنے میکے واپس چلی جا چکی ہیں، میاں بیوی میں اختلاف کی وجہ بشری بی بی کے بچوں کا بنی گالہ آکر ٹھہرنا بتایا جا رہا تھا۔ تمام شکوک و شبہات کو اس وقت مزید تقویت ملی جب کل عمران خان اچانک لاہور کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس اسلام آبادچلے گئے۔

لیکن اب عمران خان کے کزن اور نہایت قریبی ساتھی نعیم الحق نے خاموشی توڑتے ہوئے تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ نعیم الحق ایک نجی ٹی وی پر فون کے ذریعے لائیو بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی افواہیں عمران خان اور بشری بی بی کی شادی کو لے کر ملک میں چل رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ دونوں میاں بیوی بنی گالہ میں ہی موجود ہیں اور ان کے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہوا۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ یہ تمام افواہیں ان کے مخالفین پھیلا رہے ہیں، انہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا مظاہرہ کیا کہ ایک چھوٹے سے اخبار کی بے بنیاد خبر کو کیسے اتنی اہمیت دے دی گئی؟ نعیم الحق نے کہا بشری بی بی نہ صرف بنی گالہ میں موجود ہیں بلکہ عمران خان نے آج رات ان کے ہاتھ کا بنا کھانا بھی کھایا ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.