اسلام آباد (ویب ڈیسک ( اقامہ کیس میں وزیر داخلہ خواجہ آصف کی قسمت کا فیصلہ کچھ ہی دیر میں ہونے والا ہے۔ عدالت نے خواجہ آصف کے متحدہ عرب امارات میں اقامہ رکھنے اور اسے چھپانے کے کیس فیصلہ محفوظ کر لیا ہوا ہے۔ جو آج سنایا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف درخواست دی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ خواجہ آصف نے اپنے اثاثے چھپائے اور باوجود اس کے کہ ان کے پاس اماراتی کمپنی کا اقامہ ہے اسے الیکشن کمیشن کے سامنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا جو قانوناً جرم ہے۔
یاد رہے کہ خواجہ آصف اماراتی کمپنی میں 50 ہزار درہم ماہانہ پر نوکری کا اقامہ رکھتے ہیں اور 10 اپریل کو اپنے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد انہوں نے ایک کمپنی کا خط بھی عدالت میں پیش کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ خواجہ آصف سے صرف کنسلٹنسی لی جاتی ہے۔