
انڈونیشیا تیل کے غیر قانونی کنویں میں دھماکہ، 18 افراد ہلاک
جکارتہ | ویب ڈیسک | انڈونیشیا کے شمال مغربی صوبے “آکے” کے ایک گائوں میں ایک غیر قانونی تیل کے کنویں میں اچانک بھڑکنے سے دھماکہ ہو گیا جس سے 18 افراد ہلاک جبکہ 40 شدید زخمی ہو گئے۔
انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والا کنواں غیر قانونی طور پر کھودا گیا تھا۔ دھماکہ کے بعد کنویں میں 200 سے 300 فٹ اونچے آگ کے شعلے بھڑکتے نظر آرہے ہیں۔ یہ دھماکہ رات 1.30 کے قریب ہوا۔ آگ اتنی شدید ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ارد گرد کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کے مطابق آگ کی ممکنہ وجہ سگریٹ نوشی ہو سکتی ہے۔ جبکہ فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہو اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالون میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
Data sementara 10 orang tewas akibat kebakaran tempat pengeboran minyak di Desa Diranto Panjang Perlak Kabupaten Aceh Timur. pic.twitter.com/usot1ucJ3V
— Sutopo Purwo Nugroho (@Sutopo_PN) April 25, 2018