خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح نااہل، میچ فکس تھا مریم نواز

مانیٹرنگ ڈیسک :  اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقامہ کیس میں پاکستان کے وزیر خارجہ کواجہ آصٖ کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد کی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کے سیاست میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی لگا دی۔

آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ میں خواجہ آصف پر ناہلی کی تلوار چلا دی۔ خواجہ آصف بھی اپنے لیڈر نواز شریف اور اسحاق ڈار کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق خواجہ آصف کو فوری طور پر ڈی سیٹ کرنے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔

خواجہ آصف پر الزام تھا کہ ان کے پاس اماراتی کمپنی کا اقامہ تھا جو کہ انہوں نے اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا، مزید بر آں کہ خواجہ آصف متعلقہ کمپنی سے 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ بھی وصول کرتے تھے جو انہیں نے الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔ پاکستان کے آئین کے مطابق ہر الیکشن لڑنے والا شخص اپنے سارے اثاثے اور آمدن کے ذرائع ظاہر کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار جو کہ اس کیس میں مدعی بھی تھے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف کی جیت ہوئی اور خواجہ آصف کی تا حیات نااہل ہو گئے۔

دوسری طرف نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اس فیصلے پر اپنی رائے کا اظہار ٹویٹر پر کیا اور کہا کہ خواجہ آصف کو نکالنے کے لیے میچ پہلے سے فکس تھا انہوں نے ٹویٹ کیا کہ

” جسکا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتےاسکو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دےگی انشاءالّلہ”

 

خواجہ آصف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے چیلنج کرنے حق رکھتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.