گاڈ فادر کا ایک اور درباری نا اہل ہوگیا، عمران خان کی ٹویٹر پر دل کی بھڑاس

مانیٹرنگ ڈیسک – مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج تاحیات نااہل کیا تو تحریک انصاف کی خوشی کی انتہا نہ رہی، کارکنوں اور رہنمائوں نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں اور منہ میٹھے کروائے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ٹویٹ کر کے اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور لکھا کہ آج گاڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہو گیا۔ عمران خان نے لکھا کہ اللہ الحق ہے۔ خواجہ آصف نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا اور آج دنیا میں سرعام رسوا ہو رہا ہے۔

 

آج   اسلام آباد ہائی کورٹ نے اقامہ کیس میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد کی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کے سیاست میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی لگا دی۔

خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح نااہل، میچ فکس تھا مریم نواز

خواجہ آصف پر الزام تھا کہ ان کے پاس اماراتی کمپنی کا اقامہ تھا جو کہ انہوں نے اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا، مزید بر آں کہ خواجہ آصف متعلقہ کمپنی سے 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ بھی وصول کرتے تھے جو انہیں نے الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔ پاکستان کے آئین کے مطابق ہر الیکشن لڑنے والا شخص اپنے سارے اثاثے اور آمدن کے ذرائع ظاہر کرنے کا پابند ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *