جب تک زندہ ہیں ہم دنوں کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، عمران خان کا اہلیہ کے حوالے سے بیان

ویب ڈیسک – جب تک ہم زندہ ہیں ہمیں کوئی جدا نہیں کر سکتا، ایسا کہنا ہے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنی اہلیہ بشری بی بی کے حوالے سے، وہ ایک نجی چینل پر انٹرویو دے رہے تھے۔

گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشری بی بی ناراض ہو کر میکے واپس چلی گئی ہیں۔

عمران خان اور بشری بی بی میں اختلافات؟ نعیم الحق نے پردہ اٹھا دیا، بڑی خبر

ایک نجی اخبار نے دعوی کیا کہ عمران خان کی تیسری اہلیہ ایک مہینہ قبل بنی گالہ والا گھر چھوڑ کر اپنے میکے واپس چلی جا چکی ہیں، میاں بیوی میں اختلاف کی وجہ بشری بی بی کے بچوں کا بنی گالہ آکر ٹھہرنا بتایا جا رہا تھا۔ تمام شکوک و شبہات کو اس وقت مزید تقویت ملی جب کل عمران خان اچانک لاہور کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس اسلام آبادچلے گئے۔

لیکن اب عمران خان نے خود ٹی وی پر آکر ایسی کسی بھی قسم کی افواہ کی تردید کی ہے اور میاں بیوی کے درمیان محبت کی گواہی دے دی ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.