
ادکارہ فضا علی نے دوسری شادی رچا لی، فضا علی سے فضا ایاز ہو گئیں
شوبز ڈیسک – ملک معروف اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد خاموشی سے دوسری شادی کر لی۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ سے اپنی دوسری شادی کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔
فضا نے بتایا کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے اور اب وہ فضا علی سے فضا ایاز ملک ہو گئی ہیں۔ فضا نے ساتھ ہی اپنے مداحون کو یہ خبر بھی دی کہ وہ اب شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں اور اب کسی بھی فیشن شو میں ریمپ پر نظر نہیں آئیں گی اور نہ ہی کسی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ بس ایک نجی چینل کا شو کریں گی کیوںکہ ان کے ساتھ ان کا معاہدہ چل رہا ہے ۔
فضا کے پہلے شوہر کا نام فواد فاروق تھا اور دونوں کی ایک بیٹی فرال فواد بھی ہے۔ فرال فواد اپنی والدہ فضا ایاز ملک کے ساتھ ہی رہیں گی۔