پاکستان کا قانون اسلامی ہے، چیف جسٹس نے بھارتی پیپر بک اٹھا کر پھینک دی

ویب ڈیسک – سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اس وقت ایک دلچسپ اور حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی جب چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے ایک بچے کی تحویل کے ایک کیس میں فاضل وکیل نے بھارتی عدالتی فیصلوں کی پیپر بک بطور ریفرنس پیش کی جس پر چیف جسٹس شدید برہم ہو گئے اور بھارتی عدالتی فیصلوں کی پیپر بک اٹھا کر پھینک دی۔

چیف جسٹس نے ہدایت جاری کی کہ آئیندہ کوئی وکیل بھارت یا کسی اور ملک کی عدالتوں کا نظریہ پیش نہ کرے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں کا قانون اسلامی ہے۔ یہاں فیصلے پاکستانی اور اسلامی قانون کی روشنی میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قانون کافی میچور ہے اور آئندہ پیپر بک یا ریفرنس صرف پاکستانی فیصلوں کی پیش کیا جائے جس پر متعلقہ وکیل نے چیف جسٹس سے معافی مانگ لی۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.